د وسابق ایم این ایز اورسابق صوبائی وزیر کا جہانگیرترین کاساتھ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کی بڑی سیاسی ہلچل، ا?ئی پی پی کا سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کو ایک اوربڑا جھٹکا دیدیا۔ دو سابق ارکان قومی اسمبلی کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔جہانگیرترین سے سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دْلا، سابق ایم این اے غلام محمد لالی کی ملاقات کی اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیرکرنل ریٹائرڈ محمد انور کی بھی جہانگیرترین سے ملاقات کی۔ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرورخان، اسحق خاکوانی، عون چوہدری، سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے۔ د وسابق ایم این ایز اورسابق صوبائی وزیر کا جہانگیرترین کاساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ جہانگیرترین نے تینوں رہنماوں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔