الیکشن کمیشن انتخابات کے التواء کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈے پر برہم

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے انتخابات کے التواء کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا چینلز کی خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا کے حلقوں میں انتخابات میں تاخیر کی خبریں بلکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔۔الیکشن کمیشن ان کی پرزور تردید کرتا ہے ترجمان کے مطابق انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بلکل جھوٹی ہے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں۔