تمام معاملات اللہ تعالیٰ کی ذات پر چھوڑے ہوئے تھے اللہ نے سرخرو کیا،نوازشریف

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام معاملات اللہ تعالیٰ کی ذات پر چھوڑے ہوئے تھے اللہ نے سرخرو کیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ سے بریت کے فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر خوش ہیں اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل و کرم کیا ہے۔ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میں نے معاملات اللہ پر چھوڑے تھے۔باقی معاملات کو بھی اللہ پر چھوڑا ہے ۔ صحافی نے سوال کیا کہ بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چییئرمین بن گئے اس پر آپ کیا کہیں گے جس پر جواب دیتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ بس یہی قدرت کا نظام ہے۔