اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا 56 واں یوم تاسیس نومبر میں کوئٹہ میں منانے جارہی ہے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ سے خطاب کریں گیاگر دوبارہ کوئی لاڈلہ مسلط کیا گیا تو اس کے نتائج ملک کیلئے بہتر نہیں ہونگے،ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے گاہمیں امید ہے کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے الیکشن ملتوی نہیں ہونگے،ا ٓصفہ بھٹو زرداری الیکشن کی کمپین کریں گی پارٹی کی جانب سے جو بھی آصفہ بھٹو زرداری کا ٹاسک دیا جائیگا وہ اسے پورا کریں گی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام لوگوں کی بات کی ہے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں 20 لاکھ نئے گھر بنا کر دئیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا 56 واں یوم تیس نومبر کوئٹہ میں منانے جارہی ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے اورصدر آصف علی زرداری کوئٹہ میں کارکنان سے خطاب کریں گیکوئٹہ میں الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائیگا سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حقوق بلوچستان کا آغاز کیا بلوچستان کو ان کے حقوق دئیے جا سکے بلوچستان میں ترقی کا آغاز ہواسابق صدر آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی تھی بلوچستان میں سی پیک کا بڑا اہم کردار ہے خیبرپختونخوا میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کئے،چیئرمین پیپلز پارٹی دسمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے جارہے ہیں آئندہ الیکشن میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے جو لوگ اپنے 16 مہینے کی حکومت کو نہیں مانتے وہ کہتے ہیں ہم 120 سیٹیں جیتیں گے پنجاب میں حکومت کے باوجود ن لیگ 20 میں سے ایک سیٹ نہیں جیت سکے، ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی جن سیٹوں پر انتخابات میں حصہ لیا وہ پیپلز پارٹی نے جیتیں ن لیگ نے دعووں کے باوجود حکومت کے باوجود صرف ایک سیٹ جیتی تھی اب دوبارہ ایک نیا لاڈلہ بننے کیلئے سر توڑ کوشش کررہے ہیں ہم تو سمجھتے تھے کہ میاں نواز شریف اب نظریاتی بن چکے ہیں ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے ہیں میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دو آیون فیلڈ میں چھوڑ کر واپس آئے ہیں ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اگر دوبارہ کوئی لاڈلہ مسلط کیا گیا تو اس کے نتائج ملک کیلئے بہتر نہیں ہونگے ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے گا جلسوں کی بات کریں تو ایک سپانسر جلسہ لاہور میں ہوا دوسرا مٹھی میں ہوا ن لیگ کو لاہور میں کوشش کے بعد بھی مایوس لوٹنا پڑا ہے مٹھی کی عوام کی محبت اور پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا میں ورکرز کنونشن میں لوگوں کی محبت نے واضح کردیا اگلا وزیر اعظم بلال بھٹو زرداری ہوگا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام لوگوں کی بات کی ہے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں 20 لاکھ نئے گھر بنا کر دئیے ہیں آصفہ بھٹو زرداری الیکشن کی کمپین کریں گی پارٹی کی جانب سے جو بھی آصفہ بھٹو زرداری کا ٹاسک دیا جائیگا وہ اسے پورا کریں گی ملک میں 30 نومبر سے کوئٹہ سے ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی،سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ سے خطاب کریں گیپاکستان پیپلز پارٹی کا جھکاؤ عوام کی طرف ہیسلیکٹ ہونے اور لاڈلہ بننے سے بہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں پیپلز پارٹی نے لاڈلہ بننے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیدی پاکستان پیپلز میں کچھ نئے لوگ اور کچھ پرانے لوگ ہیں جو پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں ہمیں امید ہے کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے الیکشن ملتوی نہیں ہونگے۔
Load/Hide Comments



