چینی،دال چنا سمیت روزہ مرہ کی متعدد اشیاء اوپن مارکیٹ میں سستی جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگی

اسلام آبا د(آ ن لائن)نگران حکومت کو عوام کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر متعدد بنیادی اشیاء مہنگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستی ملی رہی ہیں، دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرفی کلو چینی اوپن مارکیٹ سے18.10 روپے مہنگی فراہم کی جارہی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام صارفین کیلئے فی کلو چینی کی قیمت 155روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اوسط فی کلو چینی کی قیمت 136.90 روپے ہے،دال چنایوٹیلیٹی اسٹورزپر اوپن مارکیٹ سے فی کلو21.42 روپے مہنگی دی جارہی ہے، دستاویزات کے مطابق دال چنا یوٹیلیٹی اسٹورز پرفی کلو 252روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں دال چنے کی فی کلو قیمت 230 روپے 58 پیسے ہے،یوٹیلیٹی اسٹورزپرسفید چنے اوپن مارکیٹ سے فی کلو 16.71روپے مہنگی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پرسفید چنا فی کلو 405 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت 388.29 روپے ہے،دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹوٹا چاول اوپن مارکیٹ سے 3.80روپے مہنگی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹوٹا چاول کی فی کلو قیمت 230روپے مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ٹوٹا چاول کی فی کلو قیمت 226.20 روپے ہے۔دوسری جانب ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز عنایت اللہ دولہ نے آن لائن کو بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اشیاء خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وافر سٹاک کی خریداری کرتا ہے، چینی، دالیں اور دیگر اشیاء ضروریہ کا اسٹاک جب تک ختم نہیں ہوتا ہم چیزوں کے ریٹ کم نہیں کر سکتے، اوپن مارکیٹ میں چیزیں سستی ہونے کی وجہ ڈالر سستا اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں کمی ہے، جب تک ہمارے پاس اسٹاک موجود ہے اس وقت تک چیزوں کے ریٹ کم نہیں ہوسکتے۔