الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے،کامیاب ہو کر ملکی مسائل سے نجات دلائیں گے:شہباز شریف

لاہور (آن لائن) سابق وزر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، (ن) لیگ کی کامیابی پاکستان کومسائل سے نجات دلائے گی۔شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں اور سابق اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی، علی پرویز ملک، رانا قاسم نون، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور سلمان خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے اور عوام کے اعتماد سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلائے گی۔