اسلام آبا د(آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ پاکستان کا سیاسی اور معاشی استحکام نواز شریف کو انصاف کی فراہمی سے جڑا ہے،جتنا جلدی نواز شریف کو انصاف ملے گا اتنا جلدی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف،عابد شیر علی اور عظمی بخاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ایک طرف بے گناہ کو انصاف نہیں مل رہا دوسری طرف گناہ گاہ کو بیلنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،آپ سوچیں 190 ملین پاونڈ کھانے والوں پر قانون حرکت میں نہیں آ رہا تھا،لاڈلے پر کوئی انگلی نییں اٹھا سکتا تھا،کیا پاکستان میں انصاف چہرے دیکھ کر ملے گا،آج کچھ سیاستدان، کچھ اینکر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن موخر ہو سکتے ہیں،الیکشن کا التواء ملکی مفاد کے خلاف ہو گا ایسا نہیں ہونے دیں گے،کہا جاتا ہے خاور مونیکا سچے ہوتے تو پہلے بولتے،عائشہ گلہ لئی اور ریحام خان پہلے بولی تھیں اس وقت کسی نے خان سے حساب لیا،کیا لاڈلا دنیا اور دین کسی قانون کو جوابدہ نہیں،انہوں نے کہا کہ یہ سوچنا بھی گناہ ہے کہ نواز شریف ملک کو اس حال میں چھوڑ کر جائیں گے،نواز شریف ملک بچانے آئے ہیں اور اپنا مشن پورا کریں گے،انتخابات کے انعقاد میں ایک گھنٹے کی تاخیر کو بھی سپورٹ نہیں کرتے۔اس موقع پر عابد شیر علی نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں،دوسری طرف ایک جھوٹے شخص کو جیل میں طرح طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،میاں صاحب کو تو جیل میں ایسے رکھا تھا جیسے دشمن کو رکھتے ہیں، ن لیگ کی خاتون رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ جس جج نے سزا سنائی وہ خود کہتا ہے کہ مجھ سے سزا دلوائی گئی،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ عدالتیں حقائق سامنے آنے پر خود نواز شریف کو انصاف دیتیں،ہم انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں،تمام حقائق سامنے آنے کے باوجود ہم نے خود سرنڈر کیا،عام انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے،انتخابات کے التوا کی باتیں گھر میں بیوی کے ساتھ کرنی چاہئیں سرعام نہیں۔
Load/Hide Comments



