پی ٹی وی پاکستان کا قومی براڈ کاسٹر ہے،مرتضیٰ سولنگی

لاہور(آن لائن)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پاکستان کا قومی براڈ کاسٹر ہے۔ لاہور میں پی ٹی وی کی 59 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی ٰ سولنگی نے کہا کہ پی ٹی وی پاکستان کا قومی براڈ کاسٹر ہے، پاکستان ٹیلی ویژن کی 59 ویں سالگرہ پر پی ٹی وی کے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان ٹیلی ویژن نے 59 سال میں شاندار سفر طے کیا ہے، 59 سال قبل لاہور میں میرے استاد اسلم اظہر نے ایک پرانی عمارت کے لان میں ٹینٹ لگا کر پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی خود براڈ کاسٹر اور صحافی رہے ہیں، انہوں نے یہ سفر خود بھی دیکھا ہے، پنجاب میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث اب وہ ہر ایک کو محسن لگ رہے ہیں۔