سینیٹ کا اجلاس آج، اجلاس کا32نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کا اجلاس آج بروز سوموار ہوگا اجلاس کا32نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا۔سینیٹ سیکٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایجنڈے کے مطابق جمعہ کے روز ملتوی ہونے والا سینیٹ کا اجلاس آج بروز سوموار تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے کے طور پراراکین کی جانب سے مختلف نوعیت کے 10بلز متعارف کرائے جائیں گے اجلاس میں اراکین کی جانب سے ملک میں گندم کی سپلائی چین میں نقائص،ملک میں ڈالر کی قلت اور پی آئی کی موجودہ صورتحال سمیت 5تحاریک پر بحث کی جائے گی جبکہ دو قرارداد بھی پیش کئے جائیں گے۔