راولپنڈی(آن لائن) القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تفتیش کے معاملے پر نیب کی ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔، جیل زرائع کے مطابق نیب ٹیم نے اڑھائی گھنٹے تک پی ٹی آئی چیرمین سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی،نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن علی خان کر رہے تھے، احتساب عدالت نے نیب ٹیم کو جیل میں چار روزہ تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے، نیب ٹیم 190 ملین پاؤنڈ میں 15 نومبر سے مسلسل پی ٹی آئی چیرمین سے تفتیش کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments



