راولپنڈی (آ ن لائن) القادر ٹرسٹ کیس میں نیب ٹیم نے چھٹی کے روز بھی عمران خان سے اڑھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔ القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے معاملے میں نیب کی ٹیم چیئرمین عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی جہاں نیب ٹیم نے اڑھائی گھنٹے تک سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن علی خان کر رہے تھے۔بتایا جارہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو ’نیب‘ کی ٹیم نے 15 نومبر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تفتیش کا آغاز کیا، احتساب عدالت نے نیب ٹیم کو جیل میں چار روزہ تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے، جس کے بعد سے نیب ٹیم 190 ملین پاؤنڈ میں 15 نومبر سے مسلسل پی ٹی آئی چیرمین سے تفتیش کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments



