نواز شریف کو مٹانے والے خود مٹ اور رل گئے،خواجہ آصف

سیالکوٹ(آن لا ئن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مٹانے والے آج خود مٹ گئے،رل گئے۔میرا قائد 8فروری کو چوتھی بار پھر وزیراعظم منتخب ہوگا، نواز شریف وفا کا استعارہ ہیں،گری ہوئی سوچ رکھنے والا 4سال کا حکمران تھا، آج اس کی پارٹی کو چھوڑنے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے نے کہا کہ نواز شریف کو سیالکوٹ میں خوش آمدید کہتا ہوں،نوازشریف نے میری 34 سال کی سیاسی زندگی میں سرپرستی کی، اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد نواز شریف نے مجھے عزت بخشی،مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جیل میں صعوبتیں برداشت کیں،جیل کے تعلقات کی بڑی اہمیت ہوتی ہے،جیل میں تکلیف کے باجود مسلم لیگ کے کارکنوں کے عزم اور حوصلے میں کوئی لرزش نہیں آئی، جو وفادار نہیں رہتا اس کے لیئے میں کو ئی لفظ استعمال نہیں کرنا چا ہتا، جب ان کے لیڈر پر مشکل وقت آیا سب تیتر بیتر ہو گئے ہیں ایک بندہ بھی ان کے کام نہیں آیا،، نواز شریف کی قربانیوں کی طویل داستان ہے، چیرمین پی ٹی آئی کی جن سے رفاقت رہی آج انہیں پشیمانی کا سامنا ہے،ایک شخص کی پارٹی میں معافی، تلافی اور پارٹی چھوڑنے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں، نواز شریف وفا کا استعارہ ہے، میں نے اسمبلی فلو ر پر کہاتھا اور مجھے یقین تھا کہ میرا قائد واپس آئیگا اور زور شور سے آئیگا اور اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور میرا دعوی صحیح ثابت ہوا اور آج نواز شریف آپ کے درمیان ہے اور میں پھر ایک دعویٰ کرتا ہوں کے میرا قائد عوام کے ووٹوں کی طاقت سے 8فروری کو چوتھی بار پھر وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے والے آج خود مٹ گئے اور رل گئے ہیں،گری ہوئی سوچ رکھنے والا 4سال کا حکمران تھا میر ی یہ دعا ہے کہ میاں نواز شریف 8فروری کو انشاء اللہ چوتھی بار وزیراعظم ہوں اور 2017سے ٹوٹنے والا ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔