اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران نکاح کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے غیر شرعی نکاح کیس دائر کر دیا۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سزا کی استدعا کردی۔ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بشری بی بی اور عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کر دیا۔خاور مانیکا اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوئے اور شکایت درج کرائی۔ درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی۔درخواست دائر کرتے وقت خاور مانیکا کا بیان بھی ریکارڈ کیاگیا۔ خاور مانیکا نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان شادی سے پہلے ناجائز تعلقات تھے، تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا۔دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔ عدالت نے تین گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے گواہوں میں عون چوہدری، مفتی سعید اور خاور مانیکا کا ملازم شامل ہے۔ عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments



