جن لوگوں نے ملک کی معیشت تباہ کی، غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں دھکیلا اور منگائی مسلط کی وہی عناصر انقلاب کا نعرہ لگا کر پھر اقتدار میں آنے کی باتیں کررہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

حیدرآباد(آن لائن) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کی معیشت تباہ کی، غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں دھکیلا اور منگائی مسلط کی وہی عناصر انقلاب کا نعرہ لگا کر پھر اقتدار میں آنے کی باتیں کررہے ہیں لیکن قوم کو معلوم ہوناچاہیے کہ خاندان اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے مسائل مزید پیدا کرسکتے ہیں حل نہیں کرسکتے ملک کو عظیم تر جماعت اسلامی ہی بناسکتی ہے جس کے پاس دیانتدار اور باصلاحیت قیادت موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں ان کے اعزاز میں دیئے گے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں عمائدین شہر اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر حافظ طاہر مجید، عقیل احمد خان اور عدنان دانش نے بھی خطاب کیا امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وہ غزہ مارچ میں شرکت کے لیے یہاں آئے تھے ایک بڑا مارچ ہوا ہے جس میں حیدرآباد کے عوام خواتین وبچوں اور نوجوانوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی ہے فلسطین انبیاء علیہیم السلام کی سرزمین ہے یہاں کے مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا ہمارے ایمان کا حصہ ہے جہاد میں برکت ہے حماس کی قلیل و محدود طاقت نے امریکہ و برطانیہ ودیگر ممالک کی آشیرباد سے چلنے والی ناجائز اسرائیلی ریاست کو ناک وچنے چبوا دیئے ہیں 48 دن تک مقابلہ کے بعد جنگ میں چار دن کاوقفہ آیا ہے حماس نے عزت ووقار کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا ہے اور ان شاء اللہ وہ سرخرو ہونگے انہوں نے ہم غزہ کے نام پر ووٹ نہیں مانگ رہے حالانکہ امریکہ کی لاکھوں عوام نے بائیڈن کو کہا ہے کہ جنگی جرائم کاارتکاب اور انسانی حقوق پامال کرنے والے اسرائیل کا ہاتھ نہ روکا تو تمہیں ووٹ نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو بھی ان ہاتھوں کو روکنا چاہیے جنہوں نے ملک کو بحرانوں میں مبتلا کیا یہی لوگ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں اشرافیہ کی معاشی پالیسی چل رہی ہے اشرافیہ کے نمائندے پھر عوام کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں مہنگائی اور قرضوں میں ملک کو جکڑنے والے کس منہ سے انقلاب وتبدیلی کی باتیں کررہے عوام کو ان کے فریب سے نکلنا ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بھی معلوم ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن جماعت اسلامی کے سوا کسی جماعت میں نہیں ہوتے یہ خاندانی جماعتیں ہیں جو ذاتی مفادات کے حصول کے لیے سرگرم رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب پارٹیوں انٹرا الیکشن نمائشی ہوتے ہیں تو اسکو بنیاد بناکر کسی کو سائیڈ لائن نہیں کرنا چاہیے ہم سب کو یکساں مواقع اور فیلڈ دینے کے حامی ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے نشان ترازو پر ہی انتخاب لڑے گی اور کسی اتحاد میں نہیں جاےؑ گی تاہم مقامی سطح پر مفاہمت ہوسکتی ہے۔