پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیں

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ پہلے سے شیڈول دورے پر دبئی روانہ ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے یہ بیانات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ بلاول پارٹی قیادت کو بتائے بغیر اچانک دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بلاول کی بیرون ملک روانگی کا تعلق ا?صف زرداری کے حالیہ انٹرویو کے بعد باپ بیٹے کے درمیان کشیدگی سے ہے کیونکہ حال میں حامد میر کو دیے گئے انٹرویو میں سابق صدر مملکت نے کہا تھا کہ بلاول ابھی پوری طرح سے تربیت یافتہ نہیں تھے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں پیپلز پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول خیبر پختونخوا کے دورے کے بعد اپنے پہلے سے شیڈول دورے کے مطابق کل دوپہر دبئی روانہ ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور ا?صف زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔