مری(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ لینے پر فارغ کردیا،ملک کواس صورتحال میں کس نے پہنچایا جو آج ملک کا ہے،ہمارے دور کے بعد جو دور دیکھا اس نے ملک کے کلچرل کوتباہ کردیا،میں نے اچھا کیا پانچ ارب ڈالر نہیں لئے اور ایٹمی دھماکے کردیئے،ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا کسی ملک سے ایک دھیلا نہیں مانگا،آج کے دور میں 25ہزار روپے کمانے والا کیسے گزارا کرے گا، میرے دور میں سبزیاں دس روپے کلو ملتی تھیں،2017ء میں وہ زمانہ تھا اس ملک پر تلواروں اور کلہاڑیوں سے وار کیا گیا،ان لوگوں نے پاکستان کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے،قصے کہانیاں آپ سنتے رہے ہیں اور اب بھی سن رہے ہیں،مجھے اور مریم کو جیل میں ڈال کر الیکشن ان لوگوں کو جتوانا تھا،اس ہستے بستے گھر کو ہم نے خود اپنے ہاتھ سے اجاڑا ہے،باتیں سمجھ آرہی ہیں تو پوری قوم کو میرا پیغام پہنچا دو اللہ کرے ہم اپنی اصلاح کریں اور غلطیوں سے سیکھ کر آگے چل سکیں،دعا ہے اللہ تعالیٰ اس قوم کی تقدیر بدل دے۔ مری میں پارٹی ورکرز سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مری کے کارکنوں سے مضبوط رشتہ ہے، لاہور میں رہتا ہوں مگر مری میرا دوسرا گھر ہے، انسانوں کے ساتھ غلط سلوک کو اللہ تعالی معاف نہیں کرتا۔ حقوق اللہ معاف ہو سکتے ہیں، حقوق العباد نہیں۔ کس نے ملک کو اس حال پر پہنچا دیا عوام کو سبز باغ دکھانے کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ملک کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، یہ مثال ہے۔ ہمارے دور کے بعد آنیوالا کس قسم کا دور تھا، ملک کا کلچر تباہ ہو گیا، تباہی پھیر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ختم کیا۔ پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ پر لائے۔ ہم نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے سسٹم میں شامل کئے۔ کوئلے سے ہزاروں میگا واٹ بجلی بنا سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments



