اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نہیں انتقام پاکستان پارٹی ہے، ہمارے لیڈران کو غائب کرکے انتقام پاکستان پارٹی میں شامل کیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چئیرمین اور پی ٹی آئی کے حوالے سے دو کیس تھے، چئیرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے توہین کے کیس کی اگلی تاریخ 30 مقرر کر گئی، آج پی ٹی آئی کا دوسرا کیس ہے اور ہمیں انتخابی نشان مل جائے گا، ایک لاڈلہ لندن میں آئین کا مزاق اڑتا رہا اب اس کو لایا گیا، جس پارٹی کی 80 سے 90 فیصد ہے اس کو مختلف حیلوں سے راستہ روکا جاتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی نہیں انتقام پاکستان پارٹی ہے، ہمارے لیڈران کو غائب کرکے انتقام پاکستان پارٹی میں شامل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کو ورکر کنویشن اور نہ جلسے کی اجازت مل رہی ہے، اگر ایسی صورتحال رہی تو پاکستان میں استحکام آنا مشکل ہے، انتقام پاکستان پارٹی کو جتنا آپ کنگز پارٹی بنانے کی کوشش کرینگے، عوام ان سے نفرت کرے گی۔
Load/Hide Comments



