کوئی اْمید نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس سے باہر آئیں گے،علیمہ خان

لاہور(آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوئی اْمید نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس سے باہر آئیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے نہیں نکالنا۔ پورا عدالتی نظام ان کو سپورٹ کر رہا ہے، ہمیں عدلیہ، ججز سے ناامید نہیں ہونا چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا زبردست فیصلہ دیا کہ جیل ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی۔