اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے کافی الیکٹیبلزن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں،کل سید سمیع گیلانی اور مبین احمد نے شمولیت کا اعلان کیا۔اس بار باسط بخاری ہماری طرف سے الیکشن لڑیں گے۔جنوبی پنجاب کی 46 میں سے40کے قریب سیٹیں حاصل کریں گے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 2013 میں بھی جنوبی پنجاب سے 34 سیٹیں لی تھی،ہماری اس بار2013 سے بہتر پو زیشن ہو گی۔تحریک انصاف صاف چلی نہ شفاف چلی۔فرح گوگی جیسی کرپشن کسی نے 65،70 سال میں نہیں کی۔ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو لوگ چھوڑ رہے ہیں،یہ فطری عمل ہے۔تاثر قائم کیا جا رہا ہے ووٹ ان کے ساتھ اب بھی ہیں۔ یہ تاثر8فروری کو واضح ہو جائے گا۔فرح گوگی کا وزیراعظم ہاؤس میں۔اب ہمارے موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہیں۔ہمارے خلاف جوڈدیشل اسٹیبلشمنٹ بھی متحرک کی گئی۔خاور مانیکا نے جو باتیں کیں یہ درست ہیں تو دیکھا جائے۔اب ہمارا راستہ نہیں روکا جا رہا۔جھوٹے کیسز ختم ہو رہے ہیں۔ہمارے خلاف ماحول بنایا گیاتھا کہ دھرنے اور لانگ مارچ شروع کی جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی اداورں سے لڑائی کا نتیجہ بھگتیں گے.
Load/Hide Comments



