اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر نے 40 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کیلئے آخری تاریخ کا اعلان کردیا، بینکوں کے اضافی منافع پر 40 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30 نومبر ہوگی، اس حوالے سے ایف بی آر نے ایس آر او کردیا ہے۔سال 2021 اور 2022 کی اضافی آمدن پر 40 فیصد ٹیکس عائد ہے، تاریخ میں توسیع کیلئے ٹیکس دہندہ درخواست دے سکتا ہے، ونڈ فال ٹیکس سیکشن 99 ڈی کے تحت وصول کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



