پاکستان خطے میں امن کا داعی، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں،انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ رسالپور پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا گریجویشن پریڈ کا معائنہ کر کے بیحد خوشی ہوئی۔ پاس آوٹ ہونیوالے کیڈیٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا توقع ہے آپ ٹریننگ کے بنیاد پر آپ چیلنجز پر پورا اتریں گے۔ آپ پی اے ایف کی شاندار روایا ت کے امین ہیں۔ قوم کو آپ سے توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا آئی ٹی کی تبدیلیوں نے سیکیورٹی ماحول تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا ہمیں ٹیکنا لوجی کے شعبے میں ہونیوالی ترقی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی مسلح افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہو ں نے کہا پاکستان امن کا داعی ہے خطے کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے.