مسلم لیگ ن نے 18ویں ترمیم کے حوالے سے کسی قسم کی کمیٹی قائم نہیں کی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا کو قائد ایوان سینیٹر اسحا ق ڈار نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 18ویں ترمیم کے حوالے سے کسی قسم کی کمیٹی قائم نہیں کی ہے۔منگل کے روز ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ میڈیا میں یہ خبریں آرہی ہیں کہ مسلم لیگ ن کے 18ویں ترمیم کے حوالے سے ایک کمیٹی قائم کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے 18ویں ترمیم کے حوالے سے خود کام کیا ہے انہوں نے کہاکہ اسی طرح این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت بہت سے شعبوں میں صوبے کام نہیں کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ آج بھی ہم وفاقی سطح پر صحت اور تعلیم کیلئے بجٹ مختص کرتے ہیں جو کہ صوبوں کا کام ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستا ن میں 3500سے زائد سکولز ٹیچرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہیں اور یہ بہت شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کی منشور کمیٹی کو 18 ویں ترمیم کے حوالے سے کسی قسم کا اختیار نہیں دیا گیا ہے ۔ آئین میں ترامیم ہوتی رہتی ہیں تاہم اس طر ح کی غلط فہمیوں کو درست کرنا ضروری ہے۔