عوام نے پی ٹی آئی اور مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا،شیر تو آخر بلی نکلا، بلاول بھٹو زرداری

اپر دیر (آ ن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا پہلے سیاست میں مداخلت کرتے تھے مگر اب نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا۔ اب ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے۔ آپ نے تو مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا، سنجیدگی اور نیت سے کام کیا تو معاشی بحران سے نکل سکتے ہیں، ہمیں نفرت کی سیاست کو چھوڑنا پڑیگا۔ پر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، اسلام آباد کے حکمرانوں کو احساس نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے عوام کو نقصان ہو رہا ہے، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سنگین مسائل ہیں، مشکلات سے ہم سب کو نکلنا ہو گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا ہم پہلے سیاست میں مداخلت کرتے تھے مگر اب نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا اب ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے، نہیں معلوم کہ ہمارے بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے ہیں، لاہور کے سیاستدان کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا، عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ بھی دیکھ لیا، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا، آپ نے مہنگائی لیگ کاچہرہ دیکھا شیر تو بلی نکلا، عوام مجھے ایک موقع دیں پختونخوا اور پاکستان کی قسمت بدل کر دکھاؤں گا۔،ابھی تک 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر عملدا ٓمد نہیں ہو رہا وزیراعظم بن کر این ایف سی ایوارڈ اور 18تر میم پر عملدارٓمد کرایں گے،پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت اشرافیہ کی نہیں عوام کی حکومت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں ہم ان تمام لوگوں کے ساتھ کیوں ملے تھے، ہم سمجھے کہ ہمارے اتحادی وہ ہیں جو ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں، ہم نے اس لئے ان کا ساتھ دیا تھا کہ ملک کے معاشی مسائل حل ہوں، ہم پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، کیا ان لوگوں نے غریبوں کو کوئی ریلیف دیا ہے؟ ہم نے سندھ میں بے نظیرمزدورکارڈ کا پائلٹ پروگرام شروع کیا ہے۔انہوں نے اپر دیر میں 6 ماہمیں 500 بیڈز کا اسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی جانب سے استقبال پر مشکور ہوں، انہوں نے ہمارا دل جیت لیا ہے، ایبٹ آباد، پشاور اور نوشہرہ میں کنونشن کرچکا ہوں لیکن دیرکیعوام اور ان کی وفاداری کو سلام پیش کرتا ہوں۔