نوشہرہ (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان ملک میں غیر جانبدار صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔دو تہائی اکثریت والے کہتے ہیں کہ ہماری بات ہوگئی ہے، اگر الیکشن سے پہلے ہی نتائج طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔لاہور میں ایک جلسہ کرایاگیا، بول ر ہے ہیں دو تہائی لائیں گے۔ خیبرپختونخوا کے جیالے جاگ چکے ہیں،الیکشن کے لیے تیار ہیں، جیالے الیکشن سے بھاگ نہیں رہے بلکہ الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں، جیالے اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ پاکستان میں بہت مشکلات اور مسائل ہیں، کہاں سے شروع کروں؟ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، بیروزگاری، غربت تاریخی سطح پر ہے، اسلام آباد کو پرواہ نہیں ہے، دہشت گردوں کو یہاں لاکر بسایا، نقصان پاکستان بھگت رہا ہے، لوگوں کو جیل سے ڈرانے والا خود جیل میں رو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے لیے نہیں، ملک و عوام کے بارے میں سوچتی ہے، تمام مسائل سے نکلنا ہے تو صاف شفاف الیکشن کرانا ہوں گے، الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس ضمانت دیں کہ 8 فروری کے الیکشن پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، اگر کوئی الزام لگا سکتا ہے تو الیکشن کا کیا فائدہ ہوگا، ہمیں صاف شفاف الیکشن چاہیے، امید ہے صاف شفاف الیکشن ہوں گے، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بننے والی حکومت معاشی مسائل حل نہیں کرسکتی، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو دھرنا دھرنا ہوگا، ملک کا نقصان ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹوزرداری نے نوشہرہ خٹک باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر سابق ایم این اے انجینئر طارق خٹک، سابق چیئرمین اسحاق خان خٹک اور عبداللہ اسحاق خٹک نے بھی خطاب کیا بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور جیالے انتخابات کیلئے تیار ہیں اور انتخابی مقابے سے بھاگ نہیں رہے ہیں بلکہ انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن انتخابات ایسے جو صاف شفاف اور غیر جانبدار ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے تین امروں سمیت دہشت گردوں اور شدت پسندوں کا مقابلہ کرکے ان کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر مشکل سے مشکل وقت میں پاکستان اور پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی بیروز گاری نے ڈھیر جما دئیے ہیں لیکن مجال ہیں کہ اسلام آباد کو کوئی فکر ہولیکن پی پی پی بر سر اقتدار آکر ان تمام معاشی، اقتصادی، و خارجی مسائل کے حل کو یقینی بنا کر دم لے گی کیونکہ ایک سازش کے تحت عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے بڑھانے کی کو شش ہو رہی ہے جو ہم ناکام بنائیں گے کیونکہ عوام بھی ہماری اور ادارے بھی ہمارے اپنے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں، کسانوں، مزدوروں طالب علموں کی پارٹی ہے اور ان کے حقوق کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی نے شروع دن سے لیکر آج تک آواز بلند کی ہے پی پی پی کے نعرہ روٹی کپڑا اور مکان پر طنز کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور ان کیلئے یہ دلیل ہی کافی ہے کہ آج اس ملک کی کئی ہزار خواتین کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونا ہے کیونکہ ہم اس ملک کی اشرافیہ کی نہیں بلکہ اس ملک کے غریب عوام کی بات کرتے ہیں اور یہی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے انہوں نے سابق ڈویژنل صدر مرحوم لیاقت شباب کا زکر کرتے ہوئے ان کو اپنی تقریر شروع کرتے ہیان کی سیاسی جدوجہد اور پی پی پی کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ لیاقت شباب مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اور پی پی پی کے مشکل وقتوں کا ساتھی تھا، انہوں نے کہا کہ انشااللہ برسر اقتدار آکر ملک میں معاشی استحکام لائیں گے روزگار کی فراہمی کے منصوبے شروع کرکے غریب اور بیروزگار عوام کو روزگار دیں گے یہی پاکستان پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے.
Load/Hide Comments



