لاہور(آن لائن)تحریک انصاف کے لئے ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔تفصیل کے مطابق کپتان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا۔علی نوازاعوان منظر عام پر آگئے انہوں نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ملاقات میں عون چوہدری اور آئی پی پی کی دیگر قیادت شریک تھی۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور جہانگیرترین سے ملاقات میں نے اپنے ائندہ سیاسی فیصلیسے آگاہ کیا۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا.
Load/Hide Comments



