اسلام آباد(آن لائن) ایم ایل ون منصوبہ،پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی راہداری کے اہم ترین منصوبے پر بات چیت کا سلسلہ جاری،منصوبے کی ابتدائی لاگت9ارب85کروڑ ڈالر سے زائد ہے جس کی تکمیل پر9سال کا عرصہ لگے گا۔وزارت ریلوے کی جانب سے پشاور تا کراچی ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق منصوبے کے تین پیکجز پر 9ارب85کروڑ 10لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے اخرجات متوقع ہیں دستاویزات کے مطابق منصوبے کے ڈیزائن میں مذید تبدیلیوں کے بعد اکتوبر 2023میں تبدیل شدہ ڈیزائن پاکستان ریلوے میں جائزے کیلئے جمع کرایا گیا ہے اور وزارت کی جانب سے پہلے فیز کی بولی لگانے کے لئے نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن چائنہ سے درخواست کی گئی ہے دستاویزات کے مطابق منصوبے کو قابل عمل بنانے کے جائزے پر اب تک 39کروڑ روپے جبکہ ابتدائی ڈیزائن پر 10ارب روپے سے زائد اخراجات ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments



