اسلام آباد(آن لائن) پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے انتہائی رسک والے ممالک میں شامل ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں پبلک انوسٹمنٹ بارے میں رپورٹ جاری کر دی۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 کے سیلاب سے پاکستان میں تین کروڑ لوگ متاثر ہوئے۔ سال 2000 سے پاکستان میں ہر سال موسمیاتی تبدیلی دو ارب ڈالر کا نقصان کر رہی ہے، رپورٹ کے مطابق ہر سال 500 افراد قدرتی ا?فات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہلاک ہو رہے ہیں جبکہ 40 لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں زراعت اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہی ہیں۔ سال 2050 تک پاکستان کی معیشت قدرتی ا?فات سے 9 فیصد تک متاثر ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بجٹ انتہائی ناکافی ہے۔ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ موسمتی تبدیلیوں کے پروجیکٹس کو ترجیح دے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 10 ہزار ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے ہیں۔ ترقیاتی منصوبے بجٹ سے 14 گنا زیادہ ہیں جبکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 14 ترقیاتی بجٹ درکار ہیں.
Load/Hide Comments



