اسلام آباد(آن لائن) قائد ن لیگ کا پرانے ناراض رہنماؤں کو منانے کا مشن، پہلے مرحلے میں نوازشریف کی ہدایت پر کیپٹن ر صفدر نے سنیئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منالیا۔ پارٹی صوبائی صدر امیر مقام اور سینیر رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے گلے شکوے ختم کردئیے۔کیپٹن ر صفدر نے دونوں کی صلح کرواکر رپورٹ نواز شریف کو بھجوا دی ہے۔ ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن ر صفدر اب امیر مقام کو لیکر سابق وزیر اعلی سردار مہتاب عباسی کے پاس جائیں گے۔ سردار مہتاب عباسی اور مرتضی جاوید عباسی کے اختلافات بھی ختم کروائے جائیں گے۔کیپٹن ر صفدر نے پشاور میں اے این پی کے سینیر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ملاقات کی ہے جس میں مستقبل کے سیاسی و انتخابی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف دورہ خیبر پختونخوا سے قبل پارٹی کے اندر تمام دھڑے بندیاں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے مریم نواز اور امیر مقام کے علاؤہ کیپٹن ر صفدر کو ٹاسک دیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی سے بھی نوازشریف کی آنے والے دنوں میں ملاقات متوقع ہے جبکہ نوازشریف نومبر کے آخری ہفتے میں سندھ کا بھی دورہ کرینگے۔ نواز شریف کے دورہ سندھ کو صوبائی صدر بشیر میمن حتمی شکل دے رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران متعدد شخصیات ن لیگ میں شامل ہونگی۔ نوازشریف پیر پگاڑا سمیت ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے.
Load/Hide Comments



