اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب،صدر ن لیگ کے پی کے امیر مقام نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہبازشریف کی بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی نے شہبازشریف کو جھوٹے مقدمے میں عزت سے سرخرو فرمایا،شہباز شریف کی بریت پر پورے پاکستان، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارک ہو،شہبازشریف کو سیاسی انتقام کی خاطر اس جھوٹے مقدمے میں ملوث کیاگیا تھا،شہبازشریف کو بے گناہ ہونے کے باوجود جیل اور عقوبت خانوں میں بند رکھا گیا صاف پانی میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیاگیا تھا جھوٹے مقدمات میں بریت بے گناہ شہبازشریف کے صبر کا انعام ہے، الحمدللہ آج عوام کو پتہ چل رہا ہے کہ کس طرح شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے جھوٹے مقدمات بنا کر ملک اور عوام کا وقت اور پیسہ ضائع کیا گیااحتساب کے نام پر انتقام لیا گیا شہباز شریف نے پنجاب کی خدمت کی اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ملک اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سمیت ہر عدالت سے شہباز شریف کی بے گناہی کی گواہی آئی وزیراعظم ہاؤس میں طیبہ گل کو یرغمال بنا کر، بیرونِ ملک سے صحافیوں کو بلا کر، چئیر مین نیب کو بلیک میل کر کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے جھوٹے مقدمے بنا کر تہمتیں اور الزامات لگائے گئے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پرپارٹی کے صدر شہبازشریف کو مبارک کے پیغام میں کہا کہ فواد حسن فواد،احد چیمہ سمیت دیگر بری ہونے والوں کو بھی مبارک اللہ کا شکر ہے، جھوٹ کی سیاہی آخر مٹ رہی ہے.
Load/Hide Comments



