لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل نے چینی قونصل جنرل زہوشیرین سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ پنجاب خصوصاً لاہور میں سموگ کے تدارک کے لئے چین کے ماہرین ماحولیات کی خدمات سے استفادہ کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرچیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ افتخار علی سہو اور سیکرٹری ماحولیات راشد کمال الرحمان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سموگ کے ایشو کے دیرپا حل کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، وزیر اعلی پنجاب نے سموگ کے خاتمے کیلئے شارٹ و لانگ ٹرم حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے،سموگ پر قابو پانے کیلئے ہمیں چین کی حکومت کا تعاون درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس 400 کی خطرناک شرح پر چلے جانے کی صورت میں اس کا واحد شارٹ ٹرم حل مصنوعی بارش ہے،پنجاب حکومت چینی قونصل جنرل کے تعاون سے چینی یونیورسٹیوں و ماحولیات کے اداروں کے ماہرین اور پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحول کے درمیان قریبی رابطہ استوار کرنے کے کے خواہاں ہیں،اگلے ایک ماہ تک سموگ ختم ہو جائے گا لیکن ہم اس مسئلہ کے مستقل حل اور آنے والی حکومت کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والی سموگ کی حالیہ شدت کی 30فیصد شرح بھارت سے چلنے والی ہوائیں ہیں جبکہ70فیصد شرح مقامی ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور گرد و غبار ہے۔ چینی قونصل جنرل زہو شیرین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے سموگ کے تدارک کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں،چین کی حکومت کو اس بات کا علم ہے کہ پنجاب کے لوگ سموگ کی شدت کے باعث مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،ہماری حکومت پنجاب میں سموگ کے فوری سدباب کیلئے تکنیکی و فنی اعانت کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ سموگ کے بر وقت کنٹرول کیلئے چین کے ماہرین ماحولیات کے وفود جلد از جلد پنجاب کا دورہ گے،سموگ کے خاتمے کے لئے جامع سٹرٹیجی بنانے کی ضرورت ہے۔ قونصل جنرل نے لاہور میں ائیر پیورفیکشن ٹاور بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ائیر پیورفیکشن ٹاور فضائی آلودگی پر قابو پانے میں معد و معاون ثابت ہو گا۔چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ افتخا علی سہو نے کہا کہ سموگ کے ایشو کے تدارک کیلئے دونوں حکومتوں چین کی منسٹری آف اکالوجی کے متعلقہ نمائندہ اور پنجاب کے سیکرٹری تحفظ ماحول کو فوکل پرسن نامزد کیا جائے،فزیکل وزٹز اور روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو کانفرنسوں کا انعقاد کا انتظام کیا جائے،سموگ کے فوری سدباب کیلئے دونوں حکومتوں کے درمیان قریبی رابطہ استوار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے اربن ائیر کوالٹی کے لئے 5سالہ لانگ ٹرم پلان بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سموگ پر تحقیق کے لئے لاہور میں ایک ریسرچ سنٹر قائم کرنا چاہتی ہے۔
Load/Hide Comments



