اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کی اشاعت میں تاخیر کے خڈشات بڑھ گئے ہیں،کمیشن کے لاء ونگ کو سٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کے امور میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن کے لاء ونگ میں اسٹاف کی کمی کے باعث انتخابی حلقہ بندیوں کے امور میں تاخیر ہونے لگی ہے اور روزمرہ کے امور کی انجام دہی کیلئے دیگر ونگز سے اسٹاف لیا جانے لگا ذرائع کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت بھی اسٹاف کی کمی کے باعث متاثر ہونے لگی ہے اور درخواستگزاروں کو محض ایک سے دو روز قبل ہی سماعت متعلق بتایا جاتا ہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیاں بھی تاخیرسے جاری کی گئیں جبکہ ادارہ شماریات کی جانب سے تمام معلومات الیکشن کمیشن کوفراہم کردی گئیں تھی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن چاہتاتوابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت ستمبرکے وسط میں جاری کرسکتاتھااسی طرح ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 27 ستمبر سے 26 اکتوبر تک جاری رہی جسے کم وقت میں کیاجانا بھی ممکن تھا واضح رہے کہ نئی حلقہ بندیوں پرالیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 1324اعتراضات موصول ہوئی ہیں۔
Load/Hide Comments



