لاہور (آن لائن) معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مفرور ملزم نواز شریف کو پروٹوکول دیا گیا، اس کے لیے سفارت خانے کے عملے نے بھی پروٹوکول دیا، اس کو ہیلی کاپٹر پر جلسہ گاہ لایا گیا، اس کے ساتھ اسپیشل سلوک کیوں کیا جارہا ہے، اس کو ایون پلے فیلڈ نہیں کہتے، پیپلز پارٹی کا ملزم کے پروٹوکول سمیت دیگر چیزوں پر موقف درست ہے، کسی عام جیل کے ملزم کو ایسی سہولیات کیوں نہیں ملی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر اوپن ٹرائل ہونا چاہئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی دیکر اچھا فیصلہ دیا ہے، اوپن ٹرائل کا ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس فیصلے کے خلاف تو نہیں جاسکتے، حکومت سکیورٹی کا عذر بنا کر جیل ٹرائل کررہی تھی، اوپن ٹرائل ہونا ہر ملزم کا بنیادی حق ہے.
Load/Hide Comments



