لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھْپایا، انگریز کی کاسہ لیسی کی نہ ایوب خان اوریحییٰ کی، پچھلے 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لے کر قمر باجوہ تک ہم نے سب کی جیلیں بھگتائیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعل دیتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ بلاول بھٹو صاحب! آپ نے سوال اٹھایا ہے تو جواب بھی سْن لیں، میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھْپایا، انگریز کی کاسہ لیسی کی نہ ایوب خان اوریحییٰ کی، پچھلے 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لے کر قمر باجوہ تک ہم نے سب کی جیلیں بھگتائیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں والد نے جان دے دی، ضیآ آمریت میں مجھے 3 بار جیل جانا پڑا، مشرف آمریت سے لڑے، جیلیں کاٹیں، جسمانی تشدد سہا، والدہ کی جان گئی، عمران، قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لاء بھی بھگتایا، بطور وزیر اپنیکام پر ضمیر مطمئن ہے، ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے.
Load/Hide Comments



