اسلام آباد(آن لائن) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بدھ کے روز نگران وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخواہ جسٹس ریٹائیرڈ سید ارشد حسین شاہ نے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر نگران وزیرِ اعلیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر صوبے میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیگی اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیرِ اعلی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں موجودہ سیکیورٹی کی صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں جس میں ووٹرز کے تحفظ کو اولین فوقیت دی جائے چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیرِ اعلیٰ کو بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جلد ہی الیکشن کمیشن صوبے کا دورہ کرے گا جس میں تمام تیاریوں کو بغور دیکھا جائیگا۔
Load/Hide Comments



