اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اور اس پے مسلم امہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے فلسطین کے ایشو پے پاکستان پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہیپاکستان پیپلز پارٹی نے ہمشہ کشمیر اور فلسطین کی بات کی ہے،پاکستان کی عوام سلیکشن نہیں فری اینڈ فیئر انتخابات مانگ رہی ہے نواز شریف لندن کا بیانیہ چھوڑ کر آئے ہیں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کہاں گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس بار یوم تاسیس کوائٹہ میں منائے گی اس سے پہلے لاہور، کراچی، پشاور میں منایا جاچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اور اس پے مسلم امہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے فلسطین کے ایشو پر پاکستان پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہمشہ کشمیر اور فلسطین کی بات کی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وہ واحد رہنما ہیں جو فلسطین کے سفارت خانے میں گئے اور بات کی،آج فوج اور پولیس کی دہشتگردی کی نئی لہر میں آئی ہوئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے محتلف علاقوں کے دورے کریں گے آج بروز جمعرات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایبٹ آباد جائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی اس بار یوم تاسیس کوائٹہ میں منائے گی اس سے پہلے لاہور کراچی پشاور میں منایا جاچکا ہے اس بار بلوچستان میں یوم تاسیس منائے گی،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کل سے کے پی کے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے بلاول بھٹوزرداری پی پی پی یوم تاسیس کوئٹہ میں منائیں گے قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچے جا رہے ہیں گران حکومت کیسے قومی اثاثے بیچ رہی ہے پی پی پی پی آئی اے ملازمین کے بارے میں فکر مند ہے ن لیگ دور کے وفاقی وزیر نجکاری کمیشن میں بیٹھے ہیں پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کرانے کی بہت کوشش کی ہے جب بھی مسلم لیگ کو پی پی پی کی ضرورت تھی ہم نے مثبت کردار ادا کیا لوگوں کو نظریاتی بدیانیتی نظر آتی ہے سب کو پتہ چل جاتا ہے بلوچستان میں مسلم لیگ ن نے بلوچ رہنماؤں سے کوئی چارٹر دستخط کیا ہوگا ائندہ بلوچستان میں کوئی زیادتی نہیں ہو گی ن لیگ سیاسی بیساکھیوں کا سہارا ڈھونڈ رہی ہیفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 8 فروری کو پتہ چلے گا عوام کس کو ووٹ ڈالتے ہیں 8 فروری کے بعد نمبر گیم دیکھ کے حکومت سازی کا فیصلہ کریں گے واز شریف لندن کا بیانیہ چھوڑ کر آئے ہیں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کہاں گیا ہے پاکستان کی عوام اس مرتبہ سلیکشن قبول نہیں کرے گی پاکستان کی عوام سلیکشن نہیں فری اینڈ فیئر انتخابات مانگ رہی ہے مسلم لیگ اداروں کو متنازعہ بناتی ہے ادارے غیر جانبدار ہیں.
Load/Hide Comments



