اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں، انہوں نے بائیو میٹرک تصدیق کروائی جس کے بعد بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ تو عدالت پیش کیا گیا اور نہ ہی ان کی پیشی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، تاہم بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 6 مقدمات کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments



