لاہور(آن لائن)سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بجھوا دیا۔فرحت شہزادی نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے عطا تارڑ کو لیگل نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا کہ عطا تارڑ نے میڈیا پر اثاثوں کے حوالے سے من گھڑت الزامات لگائے۔نوٹس کے متن کے مطابق عطا تارڑ نے الزامات کے کوئی شواہد نہیں دیے، فرحت شہزادی کے تمام اثاثے ڈکلئیرڈ ہیں، عطاتارڑ نے الزامات عائد کرکے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔فرحت شہزادی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اگر عطا تارڑ نے معافی اور ہرجانہ ادا نا کیا تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔گزشتہ دنوں ایک بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں تین خواتین کا گٹھ جوڑ تھا جنہوں نے پنجاب میں ایک ڈمی وزیراعلی بٹھایا۔ فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر تمام منصوبہ بندی کرتے تھے اور ٹھیکوں کا کمیشن بھی انہیں کو جاتا تھا جب کہ ٹرانسفر پوسٹنگ پر بشری بی بی کو بھی حصہ جاتا تھا۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ فرح گوگی کے پہلے 95 کروڑ کے ظاہری اثاثے تھے جو 4 ارب 52 کروڑ ہوگئے، فرح گوگی کے غیر ظاہری اثاثوں میں 15300 فیصد اصل میں اضافہ ہوا۔
Load/Hide Comments



