آن لائن قرضوں کے حوالے سے شکایات کے بعد 111ایپس کو بند کرکے 1 ارب 80کروڑ روپے ضبط کئے ہیں،سرفراز بگٹی

اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ آن لائن قرضوں کے حوالے سے شکایات کے بعد 111ایپس کو بند کرکے 1 ارب 80کروڑ روپے ضبط کئے ہیں۔سوموار کے روز آن لائن قرضوں سے متعلق ایپس کے حوالے سے تحریک پر بات کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل38ایف میں سودکے خاتمے کی بات کی گئی ہے جس کے بعد فیڈرل شریعت کورٹ نے بھی فیصلہ جاری کیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ اس ملک کا بال بال سود میں جھکڑا ہوا ہے سود کو قرآن و سنت میں واضح طور پر حرام کہا گیا اور اس کو آللہ اساتھ اعلان جنگ قرار دیا ہے مگر اس کے باوجود ملک میں سود روز بروز بڑھ رہا ہے اس کے شکار زیادہ تر غریب عوام ہیں اور اب آن لائن ایپس کے زریعے طلباء و طالبات اور تعلیم یافتہ طبقہ بن رہا ہے انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں چھ ماہ سے بے روز گار شخص نے آن لائن ایپ سے 13ہزار قرضہ لیا اور اس کی ادائیگی نہ کرنے پر اس سے 50 ہزار کا تقاضہ کیا گیا جو کہ 6ماہ میں 7لاکھ تک پہنچ گیااور اس نے خود کشی کر لی اس کا اخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاانہوں نے کہاکہ معاشی دہشت گردی غریب افراد کو اپنے شکنجے میں پھنساتے ہیں وہ موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں اور قابل اعتراض تصاویر بنا کر بلیک میل کرتے ہیں اور یہ کاروبار دن دیہاڑے ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ یہ صورتحال بہت افسوسناک ہے یہ موبائل ایپس موجود ہیں اس کے خلاف ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کی نااہلی ہے کہ وہ ان کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتے ہیں ہمیں بتایا جائے کہ کتنے موبائل ایپس کے خلاف کاروائی کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے آن لائن حراسمنٹ اور آن لائن فراڈ کے معاملے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اس معاملے پر ایوان کو تفصیل سے اگاہ کرے جس پر نگران وزیر داخلہ نے کہاکہ ایف آئی اے کے وسائل بہت محدود ہیں اور ان کو قوانین کے حوالے سے بھی بہت زیادہ پریشانی ہے انہوں نے کہاکہ ایس ای سی پی نے شکایات کے بعد ایکشن لیا ہے اور 111 ایپس کو بلیک لسٹ کر لیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے 1 ارب80کروڑ روپے ضبط کر کے عدالتوں میں ان افراد کے خلاف کاروائی شروع کی ہے۔