لاہور (آن لائن) سموگ کی بگڑتی صورتحال،لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون کانفاذ،لاہور میں سمارٹ لاک ڈاون نفاذ کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ارتضی کمیل کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون لاہور سمیت مختلف اضلاع میں جمعرات سے اتوار تک ہو گا،جمعرات اور جمعہ کو جزوی طور پر سمارٹ لاک ڈاون ہوگا،ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کیا جائے گا۔ایس پی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مین ایریاز کی مارکیٹس کو کلوزلی مانیٹر کیا جائے گا،لاک ڈاون کامیاب بنانے کے لیے سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے تمام ناکوں کی سپرویژن کی جائے گی،پنجاب پولیس اور سیف سٹی جرائم کی روک تھام کے ساتھ شہر کو خوبصورت اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔شہریوں سے گزارش ہے 4 دن بغیر ایمرجنسی کے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
Load/Hide Comments



