اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی وجہ کرکٹ بورڈ کو نہیں چھیڑ رہے، دو ماہ بعد الیکشن ہیں جو نئی حکومت آئے گی خود اس معاملے کو دیکھ لے گی۔ مریکی سفیر کو غزہ کی سنگین صورتحال کے نتائج سے آگاہ کیا تھا۔پریس کانفرنس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ ہورہا ہے اس لیے ابھی کرکٹ بورڈ کو نہیں چھیڑ رہے دو ماہ بعد الیکشن ہیں جو نئی حکومت آئے گی خود اس معاملے کو دیکھ لے گی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی یا نہیں مفروضوں پر بات نہیں کرتا۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے اس معاملے پر بھارتی حکومت سے بات کرینگے۔امریکی سفیر کو غزہ کی سنگین صورتحال کے نتائج سے آگاہ کیا تھا ان سے پوچھا کہ آپ کے بچے ہیں انہوں نے کہا ہاں ہیں میں نے کہا کہ میرا بھی بیٹا ہے ان سے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کا دکھ بھی اپنے بچوں جیسا ہے میں غیر ملکی سفارت کاروں سے 25 کروڑ عوام کا نمائندہ بن کر بات کرتا ہوں سٹیٹ سیکرٹ کی وجہ سے بتا نہیں سکتا کہ ان سے پاکستان کا کیس کیسے لڑتے ہیں پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔
Load/Hide Comments



