نگران حکومت کا 2023کی آخری قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ سے چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے 2023کی آخری قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ سے چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پولیو مہم کا پہلا فیز 20 تا 24 نومبر جنوبی کے پی میں چلے گا، قومی انسداد پولیو مہم کا دوسرا فیز 27 نومبر تا 3 دسمبر ملک بھر میں چلے گا، مہم میں 4 کروڑ 43 لاکھ 55341 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی، پنجاب میں 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد سندھ 1 کروڑ 29 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہو گی، بلوچستان 25 لاکھ 97 ہزار سے زائد، اسلام آباد 421455 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے، آزادکشمیر 7 لاکھ سے زائد،گلگت بلتستان 2 لاکھ 78 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے، قومی پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز تعینات ہونگے۔