اسلام آباد(آن لائن) ن لیگ کے سینئر رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سندھ میں 15سال میں تنظیم اور جماعت پر توجہ نہیں دے سکے،ہم سندھ میں اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے جا رہے ہیں۔لوگ سمجھتے ہیں کہ ملک جن مشکلات میں ہے،نواز شریف آخری امید ہے۔خواہش ہے کہ قومی جماعتوں کو جو محدود کیا جاتا ہے وہ نہیں کیا جانا چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پچھلے15 سالوں میں ہم نے سندھ میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم نہیں دیا۔جمہوریت جسے عوام پسند کریں اسے قبول کرنا ہوتا ہے۔میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے جا رہے ہیں،ہم پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے۔پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ہمارے کارکن نہیں مانتے،ہم نے اس بار متحرک لوگوں کو سندھ میں عہدیدار بنایا ہے۔میاں جاوید لطیف نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو جب بھی موقع ملا، ملک میں چیلنجز تھے۔ملک میں دہشتگردی تھی اور لوڈشیڈنگ تھی جسے ختم کیا۔نواز شریف بڑے جمہوریت پسند انسان ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اداروں میں بیٹھے کچھ مخالف لوگ بھی سمجھتے کہ نواز شریف ملک کے بہتر ہوں گے۔
Load/Hide Comments



