بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف

اسلام آباد(آن لائن) مودی سرکار کے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔ دہشتگرد واقعات کی خبریں سب سے پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاونٹس پر نشر کی جاتی ہیں۔ دہشتگردی واقعات کی خبریں نشر کرنے میں ایکس کے را سے جڑے اکاونٹس سرفہرست ہیں۔ حیران کن طور پر اِن اکاونٹس پر دہشتگردی کے واقعات سے پہلے ہی وارننگ دے دی جاتی ہے۔ میانوالی ایئر پیس حملے کی اطلاع بھیایک رات پہلے ہی را کے اکاونٹ نے دے دی تھی۔ حملے اور کلیئرنس آپریشن کے دوران یہ اکاونٹس ایسی ویڈیوز نشر کرتے رہے جو دہشتگردوں کے موبائل سے بنائی گئی تھیں۔ یہ پروپیگنڈا اکاونٹس پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کرتے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ را کے یہ اکاونٹس ایک ہی جگہ اور ایک ہی آئی پی ایڈریس سے چلائے جارہے ہیں۔ اِن اکاونٹس کو معلومات بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را پہنچاتی ہے۔ 26 اکتوبر کو وادی نیلم سے 5 شہریوں کے اغوا کو آپریشن کا رنگ دے کر انہی اکاونٹس سے نشر کیا گیا۔ 28 اکتوبر کو وادی تیراہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی بھی پہلی اطلاع انہی را کے اکاونٹ سے دی گئی تھی۔ 4 اکتوبر کو اِن اکاونٹس سے ایشیا کے دو ممالک میں جنگ کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ 5 نومبر کو را کے اکاونٹ سے دعوی کیا گیا کہ پاک فوج نے کشمیر میں سول آبادی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 26 اکتوبر کو ظفروال سیکٹر میں سیز فائر خلاف ورزی کی وارننگ پہلے ہی انہی بدنام زمانہ اکاونٹ سے دی جاچکی تھی۔ 21 اکتوبر کو دعوی کیا گیا کہ 2 ہزار پاکستانی فوجی غزہ پہنچ چکے ہیں۔ 13 ستمبر کو اننت ناگ میں ہونے والے حملے کا ملبہ بھی اِن اکاونٹس سے پاکستان پر ڈالا گیا۔ 6 ستمبر کو طورخم بارڈر پر ہونے والی فائرنگ کو اِن پروپیگنڈا اکاونٹ نے جنگ بنا کر پیش کیا۔ دونوں اکاونٹس بیبنیاد اور من گھڑت آپریشنز کی خبریں دے کر مودی کے جنگی جنون کا ایندھن بنتے ہیں۔ دونوں اکاونٹس سے دہشتگردی کے حملوں کی اطلاع، تصاویر اور ویڈیوز شیئر ہونا ان کے ایک عام شہری کے اکاونٹ ہونے پر سوالیہ نشان ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹے اور فیک ناموں کے ساتھ بنائے گئے ایکس اکاونٹس مودی سرکار اور بھارتی ایجنسی را کے اوچھے ہتھیار ہیں۔ ہندوستان دنیا میں پہلے ہی پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹس پہلے ہی ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا چکی ہیں۔ را کے ان پروپیگنڈا اکاونٹس کا مقصد جھوٹ اور فریب سے عوام میں ہیجان پیدا کرنا اور انتشار کو ہوا دینا ہے۔ ان را سے جڑے فیک اکاونٹس کو کچھ باہر بیٹھے ہوئے پاکستان مخالف بھگوڑے اور چند ملک میں بیٹھے عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔