دھرتی کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لئے سوات جیسا آپریشن ضروری ہے دہشگر ملک دشمن ہیں ان کا خاتمہ ضروری ہے،آصف علی زرداری

اسلام آباد (آن لائن)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے لفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک رفیق خان، نائیک خوشدل خان اور لائس نائیک عبدالقادر کی شہد پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں ہونے دے گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ دھرتی کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لئے سوات جیسا آپریشن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشگر ملک دشمن ہیں ان کا خاتمہ ضروری ہے۔ آصف علی زرداری نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی، تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔