لودھراں،جہانگیرترین ار عبد العلیم خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،الیکشن کی تیاری کی ہدایت

لودھراں (آن لائن)سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے لودھراں میں مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں،ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود تھے،جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری نذیر خان بلوچ، ارشاد عباس گھلو، سید رضا شاہ گیلانی، رانا ارسلان،ملک شاہنواز بھٹہ، ندیم خان گھلو، چاند خان گھلو نے ملاقاتیں کیں،ملاقات میں لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی بھرپور تیاری کی ہدایت کردی۔