نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ان کا کہنا تھا کہ دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. شہداء نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا. مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے. دھشتگردوں کے ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم اور اسکے رکھوالوں کے حوصلے کبھی پست نہ کر پائیں گے. پوری قوم دھشتگردی کے اس ناسور کے خاتمے کیلئے اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.