مسلم لیگ ن نے جس بہادری سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا وہ ایک منفرد مثال ہے: شہباز شریف

لاہور (آن لائن) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک وقوم کی خوش حالی کی کلید ہے جبکہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کرکے رہے گا۔صدر (ن) لیگ شہباز شریف سے سابق وزیر سردار اویس خان لغاری، سابق رکن قومی اسمبلیعابد رضا کوٹلہ اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے لاہور میں الگ الگ ملاقات کی۔ شہباز شریف نے اویس لغاری کو بریت پر مبارک دیتے ہوئے انکے جذبے، استقامت اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی نے جس بہادری سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا وہ ایک منفرد مثال ہے، نوازشریف ملک وقوم کی خوش حالی کی کلید ہے۔رہنماؤں نے پارٹی امور اور انتخابات کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ قائد نواز شریف کی وطن واپسی اور 21 اکتوبر کے تاریخی جلسے پر مبارک بھی دی۔رہنماؤں نے اپنے حلقوں میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پٹرول کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کرکے رہے گا، قوم سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔شہباز شریف کی جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعااور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی.