نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پاکستان ٹیلی ویژن میں موسمیاتی تبدیلی ڈیسک کاافتتاح کردیا

اسلام آباد(اآن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نے پاکستان ٹیلی ویژن میں موسمیاتی تبدیلی ڈیسک کاافتتاح کردیا۔ا فتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا خطرہ ہے، کلائیمٹ چینج ڈیسک درست سمت کی جانب بہترین اقدام ہے، پی ٹی وی انتظامیہ موسمیاتی تبدیلی ڈیسک کے قیام پرمبارکبادکی مستحق ہے موسمیاتی تبدیلی کا ڈیسک علاقائی مراکز سے منسلک کردیاگیاہے جو خوش آئندہے پاکستان ٹیلی ویژن موسمیاتی پروگرامز تواترسے نشرکرے، کلائیمٹ چینج ڈیسک پرکام کرنے والوں کو اس شعبے سے متعلق تکنیکی تربیت دی جائیگی، کوشش ہے کہ ذرائع ابلاغ کے تمام شعبہ جات اس اہم شعبے پرکام کریں، ہمیں عوام کو موسمیاتی تبدیلی کیاثرات سے متعلق آگاہی دیناہوگی، معاشرے کے ہرطبقے کو آنے والی موسمیاتی چیلنج کے بارے آگاہ کرناہوگا، فروری 2024 میں عام انتخابات ہوں گے، انتخابات کی دوڑ میں نگران حکومت کاکوئی گھوڑانہیں ہے، آئین کی روح کے مطابق ملک چلانے کا اختیار منتخب نمائندوں کا ہے، انتخابات سے متعلق نگران حکومت کاموقف بالکل واضح ہے.