فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ جنرل فیض تھے، جاوید لطیف

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ جنرل فیض تھے، ماسٹر مائنڈ کے کہنے پر سی پیک بند کیا گیا، لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملنی چاہئیے، تمام کیسز اور ثبوت پاس ہوں تو میرے کیسز پر ایک دن میں فیصلہ آ سکتا ہے۔ جیل کے تمام قیدیوں و ملزمان کو اسی طرح کی خوراک سہولتیں دی جائیں جس طرح ایک190ملین پاؤنڈ کرپشن کرنیوالے کو۔جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ انتخابات منصفانہ، آزادانہ اور لیول پلینگ فیلڈ ہر ایک کو ملنی چاہئیے، کہا کہ قوم سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے تاریخ انتخابات کا اعلان کیا ہے وہ ریاستی ضرورت تھی جسے قوم سراہتی ہے۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائینڈ کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے، جو عدالتی نظام میں تبدیلی کی وجہ ہی پوچھا جا رہا ہے، جس طرح دس سال ماسٹر مائنڈ کا نام نہ لیا تو کہیں اسے کٹہرے میں لاتے،دس سال نہ لگ جائیں۔فیض آبا دھرنے کا ماسٹر مائنڈ جنرل فیض تھا ماسٹر مائنڈ کے کہنے پر سی پیک بند کیا گیا۔آج گلی کوچوں میں محنت مزدوری کرنے والا جانتا ہے کون کون کس وقوعہ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔قوم کی خواہش ہے جو عدل میں اچھی فضا و امید ملی ہے، وقت ضائع نہ ہو خدا کے لئے ان ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کا آئینی قانونی تقاضے کے لئے فیصلے آنے شروع ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ملزم جس کے بارے میں روز سن رہے ہو فارن فنڈنگ، سائفر اور ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کی کرپشن کی،اس کے کیسز لٹکائے جاتے ہیں۔ ہمیں گالی دینے کیلئے ہزاروں لوگ بھرتی کیے گئے، سرکاری وسائل پر اور اربوں کھربوں لگائے گئے۔۔جاوید لطیف نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملنی چاہئیے، تمام کیسز اور ثبوت پاس ہوں تو میرے کیسز پر ایک دن میں فیصلہ آ سکتا ہے۔ جاوید لطیف نے چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص جیل میں ہو فائیو سٹار ہوٹل کی طرح لگڑری سہولیات دی جا رہی ہوں۔ایک ملزم کو لگڑری فرنیچر اور لاکھوں روپے کی مشینیں پہنچائی جا رہی ہیں۔ اس سے پوچھا جاتا دیسی مرغی یا لاہور کی کڑاہی کھائیں گے۔لیگی رہنما نے مطالبہ کیا کہ جیل کے تمام قیدیوں و ملزمان کو اسی طرح کی خوراک سہولتیں دی جائیں۔