عدالت نے عمران خان کو ہفتے کے روز واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانیکی اجازت دیدی

اسلام آباد(آن لائن)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہفتے کے روز واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانیکی اجازت دے دی۔ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے، کل ہفتہ ہے بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی خصوصی اجازت دی جائے۔بعدازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے آج ہفتہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔